پاکستان

سائفر کیس’ اعظم خان اور اسد مجید سمیت اہم گواہوں کے بیان قلمبند

راولپنڈی: سائفر کیس میں اعظم خان اور اسد مجید سمیت اہم گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کروا دیئے۔
ا ڈیالہ جیل میں سائفر کیس کا اوپن ٹرائل جاری ہے ‘ جس میں جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کے روبرو اہم گواہوں اعظم خان اور اسد مجید نے اپنے بیانات قلمبند کروائے’ اس موقع پر کمرہ عدالت میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنیں’ شاہ محمود قرشی اور ان کے اہل خانہ بھی موجودتھیں۔
سماعت کے دوران سیکرٹری وزارت داخلہ آفتاب احمد خان’ سابقہ ایگزیکٹو مجسٹریٹ آوید ارشاد’ اسسٹنٹ سائفر آپریشن نعمان نے بھی اپنے بیانات قلمبند کروائے۔
قبل ازیں سماعت شروع ہونے سے قبل استغاثہ کے 22 گواہان اڈیالہ جیل پہنچے تھے جن میں اعظم خان’ سہیل محمود’ اسد مجید’ ہدایت اللہ’ محمد ا شفاق’ عدالت اللہ باطینی’ حسیب گوہر’ نادر خان’ شمعون عباس’ فرح عباس’ ایوب چوہدری’ آفتاب اکبر درانی’ عدنان ارشد’ شجاعت’ افضل’ جاوید’ عبدالجبار’ عبید ارشاد بھٹی’ فیصل نیاز’ نعمان اللہ’ ساجد محمود اور محمد نعمان شامل ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button