اہم خبرپاکستانتازہ ترین

توشہ خانہ کیس’ بانی پی ٹی آئی کی سزا کا فیصلہ معطل کروانے کی درخواست پر اعتراض عائد

اسلام آباد: بانی پی آئی نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کروانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم سپریم کورٹ آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے درخواست واپس کردی ۔
سپریم کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے فیصلے کے خلاف درخواست اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کر دی گئی’ اعتراض میں کہا گیا ہے کہ اپیل کے ساتھ لف کئے گئے دستاویزات نامکمل ہیں تمام متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ اپیل چھ جنوری تک دائر کی جاسکتی ہے۔
قبل ازیں سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی’ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن میں حصہ لینے کے لئے اسلام آباد ہائی کوٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میںسزا پہلے ہی معطل ہو چکی ہے ‘ ہائی کورٹ نے صرف سزا معطل کی پور فیصلہ نہیں’ ہائی کورٹ فیصلے میں غلطی کا الیکشن کمیشن نے فائدہ اٹھایا اور الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ درخواست میںکہا گیا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے سابق وزیراعظم ہیں ‘ سب سے بڑی جماعت کے لیڈر ہیں انہیں انتخابات سے باہر نہیں رکھا جاسکتا۔ سپریم کورٹ توشہ خانہ میں سزا پر مبنی فیصلے معطل کرے تاکہ انتخابات میں حصہ لیا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button