اہم خبرپاکستانتازہ ترین

امید ہے عدلیہ مداخلت کریگی’ پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

راولپنڈی: تحریک کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بلے کا نشان واپس لینے کے لئے عدالت سے رجوع کریں گے اور امید ہے سپریم کورٹ مداخلت کرے گی ہمارا نشان بحال ہوگا
اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کو اوپن ٹرائل نہیں سمجھتا’ یہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے’ ہر انسان کے بنیادی حقوق ہیں’ عدالتوں کو اسے قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے’ سائفر کیس میں کوشش کی جا رہی ہے کوئی باہر نہ جاسکے’ ہمیں ابھی کوئی سرٹیفائیڈ کا پیز بھی فراہم نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑی عجلت میں ساری چیزیں ہو رہی ہیں’ سپریم کورٹ نے واضح کہا سب کچھ کریں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بلے کا نشان واپس لینے کے لئے عدالت سے رجوع کریں گے’ امید ہے عدالت انصاف کرے گی’ ان شاء اللہ سپریم کورٹ مداخلت کرے گی ہمارا نشان بحال ہوگا’ بلا پاکستان کے 70 فیصد عوام کی نشانی ہے۔ کوئی بھی نشان الاٹ ہو وہ آپ سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button