اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول سے متعلق پاکستان کی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔ سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے ممالک کی بڑی تعداد نے قرار داد کی حمایت کی اور تعاون فراہم کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لوگو ں کا حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 1 اور شہری اور سیاسی حقوق او راقتصادی’ سماجی اور ثقافتی حقوق سے متعلق معاہدوں میں درج ہے۔ قرار داد میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ نوآبادیاتی و غیر ملکی تسلط کے تحت تمام لوگو ں کے حق خود ارادیت کا عالمی حصول انسانی حقوق کی موثر ضمانت اور ان کے تحفظ اور فروغ کے لئے ایک بنیادی شرط ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان چار دہائیوں سے اس فلیگ شپ قرار داد کو اسپانسر کر رہا ہے۔ یہ سالانہ اقدام بھارتی غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر اور مقبوضہ فلسطین سمیت غیر ملکی تسلط کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ صورت حال میں رہنے والے لوگوں کے لئے امید کا پیغام ہے
0 125 1 minute read