لاس اینجلس: ہالی وڈ سپر ا سٹار ون ڈیزل پر ان کی ایک سابقہ معاو ن نے جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔ عدالت میں دائر کئے گئے کیس کے مطابق اداکار نے کئی برس قبل اٹلانٹا کے ایک ہوٹل میں اپنی معاون پر جنسی حملہ کیا۔
اداکار کی سابق معاون ایسٹا جونیسن نے کہا ہے کہ جنسی ہراسانی کا واقعہ2010ء میں فاسٹ فائیو کی شوٹنگ کی دوران پیش آیا جب انہوں نے فاسٹ اینڈ فیوریس کمپنی کے ساتھ کام شروع کیا تھا۔
ون ڈیزل کی سابق معاون نے الزام لگایا ہے کہ انہیں نوکری سے صرف اس لئے نکالا گیا کہ انہوں نے اداکار کی جنس خواہش پوری کرنے سے انکار کر دیا اور مزاحمت کی تھی۔
0 115 Less than a minute