پاکستان

اعظم سواتی کا مانسہرہ سے نواز شریف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے مانسہرہ میں مسلم لیگ (ن) قائد نواز شریف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو پیغام میں اعظم سواتی نے کہا کہ آج ڈسٹرکٹ مانسہرہ میں نواز شریف نے قومی اسمبلی نشست15 سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ نواز شریف ہے جس نے میرے ملک کو لوٹا’ جس نے صرف اپنی اولاد کے لئے میرے ملک کے بچے اور بچیوں کا مستقبل تباہ کیا’ یہ وہ نواز شریف ہے جس نے میرے ملک کے مقتدر اداروں پر انگلی اٹھائی اور ہمیشہ ان کو ہتک کی زبان سے پکارا۔
اعظم سواتی نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب انتقام کا دن ہے ‘8 فروری کوووٹ کی پرچی کا استعمال کرکے آپ نے ناصرف اپنے بلکہ پورے پاکستان کی آنے والی نسلوں پر احسان کرنا ہوگا ‘ اگر مجھے پارٹی نے ٹکٹ دیا تو نواز شریف کا مانسہرہ سے میں مقابلہ کروں گا اور میرے مانسہرے کے عوام 8 فروری کو عمران خان کو جتا کر پاکستان کے لئے ایک نئی نوید کا پیغام دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button