پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی کو کالعدم قرار دینے کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر نے کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف نے منگل کو عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا’تحریک انصاف کی سینئر قیادت کی جانب سے عدالت میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سوموار کو25 دسمبر کی چھٹی کی وجہ سے منگل کو عدالت جائے گی۔

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پر ہمارے پہلے دن سے بہت سارے تحفظات تھے اور الیکشن کمیشن جس باریک بینی سے ہمارے کیس کو دیکھ رہا تھا175 سیاسی جماعتوں میں سے کسی اور کے کیس کو اس طریقے سے نہیں دیکھا۔ پی ٹی آئی رہنمانے کہا کہ ہم اس کیس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے اور ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے۔ گوہر خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم انتخابات کا بائیکاٹ نہیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button