پاکستانتازہ تریندنیا

افغانستان میں موجود دہشت گرد گروپ پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں’ دفتر خارجہ

اسلام آباد:وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروپ پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اس حوالے سے افغان حکومت سے تفصیلات بھی شیئر کی گئی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردی کا واقعہ سنجیدہ واقعہ تھا اور ہم نے افغان حکومت کو پاکستان کے تحفظات کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم نے افغان حکام کو کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کیا جائے اور پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے والے دہشت گرد گروپ کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ افغانستان کی سرزمین پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال نہ کی جائے۔دہشت گردی سے متعلق مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت دوسرے ممالک میں دہشت گردی جیسے واقعات میں ملوث ہے اور دوسرے ممالک میں ٹارگٹ کلنگ بھی کراتا ہے جبکہ بھارت نے پاکستان میں بھی ایسی کوششیں کیں جن کے شواہد ہمارے پاس موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button