پاکستانتجارت

مہنگائی میں کمی کا تسلسل سست روی کے ساتھ برقرار

اسلام آباد: ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی جاری رہی البتہ مہنگائی کی شرح میں کمی کی رفتار میں سست روی دیکھنے میں آئی ہے’قلیل مدتی مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 21 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر موجود ہے۔پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاریرپورٹکے مطابق حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش کردہ ہفتہ وار مہنگائی مسلسل چھٹے ہفتے 41 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔تاہم ہفتہ وار بنیادوں پر قلیل مدتی مہنگائی میں 0.51 فیصد کی کمی ہوئی۔زیر جائزہ مدت میں سالانہ بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا، ان میں گیس چارجز برائے پہلی سہ ماہی (1108.59 فیصد)، سگریٹ (93.22 فیصد)، پسی مرچ (81.74 فیصد)، گندم کا آٹا (78.80 فیصد)، لہسن (72.48 فیصد)، چاول باسمتی ٹوٹا (62.52 فیصد)، چاول ایری 6/9 (59.45 فیصد)، مردانہ چپل (58.05 فیصد)، ٹماٹر (56.89 فیصد)، مردانہ سینڈل (53.37 فیصد)، چینی (50.33 فیصد)، گڑ (49.86 فیصد) شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button