کھیل

علی حمزہ نے پہلی مرتبہ سندھ سنوکر کپ کا ٹائٹل جیت لیا

کیوسٹ علی حمزہ نے پہلی مرتبہ سندھ سنوکر کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ علی نے فائنل میں پاکستان نمبر 3 ذوالفقار قادر کو 4کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست دی۔ کراچی میں گزری کے اسنوکر کلب میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں دونوں کیوسٹس کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ بیسٹ آف9 فریم پر مشتمل فیصلہ کن معرکے میں علی حمزہ نے ذوالفقار قادر کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا اور4 کے مقابلے میں 5 فریم سے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس فتح کے ساتھ علی حمزہ نے قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button