نیدر لینڈز نے غزہ کے شہید بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بچوں کے8 ہزار جوتے رکھ کر احتجاج کیاگیا۔ مقامی تنظیم نے ڈچ شہرروٹرڈیم کے مرکزی چوک پر بچوں کے 8 ہزار جوتے رکھ کر عالمی بے حسی کا آئینہ دکھانے کی کوشش کی۔ غزہ میں شہداء کی تعداد20 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے جن میں8 ہزار سے زائد بچے اور6 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کے مطابق غزہ میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے آئندہ دنوں میں متعدد بچوں کی ہلاکت کاخدشہ ہے۔
0 148 Less than a minute