مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے بغیر مکمل نہیں اور ہم ملک و قوم کے لئے ان کی خدمات پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ لاہور میں اقلیتی برادری کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کرسمس کی آمد آمد ہے تو میں ملک کے اندر اور باہر مسیحی برادری کو اس موقع پر بھرپور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں روز بروز اقلیتی برادری کا اضافہ ہو رہا ہے’ اقلیتیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور اقلیتوں کے ساتھ مل کر پاکستان مکمل ہوتا ہے’ پچھلی جو جنگیں گزری ہیں اس میں بھی آپ نے بہت قربانیاں دی ہیں’ میں خود ایسے فوجیوں کو جانتا ہوں جنہوں نے ایک سچے اور عمدہ پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ہے اور ہمیں ان کی خدمات پر بھی ناز ہے وہ بہت بہادر’ سچے اور مخلص لوگ تھے۔
0 134 1 minute read