پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں بہت ظلم ہوا ہے’ حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی تاریخ’ ثقافت اور زبان کو دبا کر بہت ظلم کیا ہے اگر ہم نے دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو ہمیں اپنی تاریخ و ثقافت کو اپنانا پڑے گا’ دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو اپنی ثقافت کو اجاگر کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے ہاتھ میں بندوق دینے کی بجائے قلم دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس ملک کا نوجوان وزیر خارجہ رہا ہوں اور پوری دنیا دیکھی ہے ‘ نفرت اور تقسیم کی سیاست سے ملک کیسے چل سکتا ہے؟ کوئی ایسا ملک نہیں جو اپنی تاریخ اور ماضی کو نظرانداز کرے’ اس ملک کے مستقبل کے لئے ایک خواب اور ویژن ہے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پیپلز پارٹیمیں وہ صلاحیت ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چل سکتی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئی ملک ایسا نہیں دیکھا جس نے اپنی تاریخ اور ماضی کو نظرانداز کیا ہو’ اپنے کلچر کو فروغ دینا بہت ضروری ہے’ کچھ لوگ ملک سے نفرت اور تقسیم کا خاتمہ نہیں چاہتے۔
0 101 1 minute read