اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں ا ن کیمرہ ٹرائل کیخلااف بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے سائفر کیس کا ٹرائل فوری روکنے کی استدعا منظور نہیں کی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ریمارکس دیئے کہ اس معاملے پر اٹارنی جنرل کو سننا چاہتے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے سنگل بینج نے چار ہفتوں میں ٹرائل مکمل کرنے کی ڈائریکشن دی جس پر جج نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیا واقعی یہ سچ ہے کہ چار ہفتوں کا وقت دیاگیا ہے؟ چار ہفتوں کا وقت ہم عام سے کیسز میں بھی نہیں دیتے۔ عدالت نے کہا کہ اٹارٹی جنرل کو نوٹس جاری کر رہے ہیں پہلے انہیں سن لیں ۔ بعدازاں سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔
0 103 1 minute read