اہم خبردنیا

اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کیلئے افغانستان کی درخواست مسترد

نیویارک: اقوام متحدہ نے افغانستان کی مستقل مندوب کی نشست کے لئے درخواست مسترد کر دی۔ اقوام متحدہ کی 9 رکن ایکریڈیشن نے مستقل مندوب کی نشست کے لئے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت پہلے عالمی برادری سے خود کو تسلیم کروائے۔ مستقل نشست کے لئے ا فغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے یہ تیسری درخواست تھی۔ طالبان حکومت نے اگست2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد دوحا میں اپنے نمائندے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کے طور پر نامزد کیا تھا۔ اشرف غنی حکومت نے بھی مستقل نشست کے لئے درخواست دی تھی۔ اقوام متحدہ نے طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ عالمی سطح پر خود کو قابل قبول بنانے کیلئے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور حکومت میں تمام گروپوں کو نمائندگی دینے سمیت عالمی برادری کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button