انٹرٹینمنٹ

گندگی کو ” عورت کے رائٹس ” نہیں کہہ سکتا’ خلیل الرحمان قمر

کراچی: معروف ڈرامہ را ئٹرخلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے بارے میں مجھ سے زیادہ کوئی نہیں بولتا لیکن گندگی کو ” عورت کے رائٹس” نہیں کہہ سکتا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میں اپنی فیلڈ کو صرف انٹرٹینمنٹ نہیں بلکہ یونیورسٹی کہتا ہوں کیونکہ لوگوں کی تربیت کی ذمہ داری ہمارے کندھوں پر ہوتی ہے’ ہم نے زندگی کے بے شمار سبق یونیورسٹی یا والدین کے بجائے فلموں اور ڈراموں سے سیکھے ہیں۔ خلیل الرحمان نے کہا کہ میں مردکومانتا ہی نہیں کیونکہ معاشرہ عورت چلاتی ہے’ مرد دو نمبر ہوتے ہیں جبکہ حیا اور وفا صرف عورت کے پاس ہوتی ہے’ دوٹکے کی لڑکی کا جملہ تمام خواتین نہیں صرف ایک خصوص لڑکی کیلئے تھا۔ عورت رائٹس کا مطلب فیمینزم ہے تو مجھ سے بڑا فیمنسٹ کوئی نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button