اسلام آباد: حکومت نے حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ کر دیا’ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے ریکارڈ مدت میں ایپلی کیشن تیار کرلی’ نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف اور وزیر مذہبی امور انیق احمد نے اس کا اجراء کیا۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ موبائل ایپ سے عازمین حج کے لئے تمام معلومات فنگرٹپ پر ہوں گی۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر این آئی ٹی بی بابر مجید بھٹی نے ایپلی کیشن کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کی درخواست’ مناسک حج کی ادائیگی اور واپسی تک تمام معلومات اس ایپ میںشامل ہیں’ حج گروپ کی معلومات’ تربیتی شیڈول’ سعودی عرب میں اپنی رہائش کے معاملات بھی شامل ہیں’ عازمین رقم کی ادائیگی’ دوران حج مقامات کے لائیو نقشے ولوکیشن سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔
0 148 1 minute read