احتساب عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کو سماعت کے لئے مقرر کر لیا۔ گزشتہ روز نیب کی جانب سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دائر ہونے والے ریفرنس پر احتساب عدالت میں23 دسمبر کو سماعت جج محمد بشیر کریں گے۔ احتساب عدالت نے سماعت کے حوالے سے ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔ ریفرنس کے مطابق رواں سال14 جولائی کو توشہ خانہ کی تحقیقات تفتیش میں تبدیل ہوئیں’ بانی پی ٹی آئی نے سعودی ولی عہد سے موصول ہونے والا جیولری سیٹ انتہائی کمی رقم کے عوض رکھا گیا’ توشہ خانہ قوانین کے مطابق تمام تحائف توشہ خانہ میں رپورٹ کرنے لازم ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ قوانین کی خلاف ورزی کی’ بشریٰ بی بی’ بانی پی ٹی آئی نے اتھارٹی کا استعمال کرتے ہوئے جیولری سیٹ کی من پسند قیمت لگوائی۔
0 86 1 minute read