اہم خبرپاکستانتازہ تریندنیا

جنرل ساحر شمشاد مرزا کو میڈل ” آرڈر آف دی اسٹار آف اردن” سے نوازا دیا گیا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اردن کے بادشاہ نے میڈل آرڈر آف دی اسٹار آف اردن سے نواز دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے اردن کے دورے کے دوران اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ سیاسی، سفارتی اور فوجی تعاون اور موجودہ علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ ابن الحسین نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں میڈل آرڈر آف دی اسٹار آف اردن سے نوازا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button