راولپنڈی: جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں پنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے 63 رہنماؤں کے وارنٹ حاصل کرلئے’ پولیس نے تمام ریٹرننگ افسران کو ان ملزمان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرانے ا ور گرفتاری کے لئے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت میں وارنٹ حاصل کرنے کی درخواست مقدمہ کی تفتیشی آفیسر انسپکٹر سید ناظم حسین نے دی ہے۔ درخواست میں پولیس نے زرتاج گل وزیر’ عمر ایوب’ میاں فرخ حبیب’ حماد اظہر’ زلفی بخاری’ زین قریشی’ عثمان ڈار’ کرنل اجمل صابر راجہ’ عثمان سعید بسرائ’ اشرف خان سونا’ سکندر زیب’ راجہ راشد حفیظ’ عارف عباسی’ ملک تیمور مسعود’ واثق قیوم’ چوہدری جاوید کوثر’ چوہدری ساجد’ اعجاز خان جازی’ سیموئیل یاقون کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ ان ملزمان کے خلاف شہادت آچکی’ یہ مقدمہ میں نامزد ملزمان ہیں جو گرفتاری سے بچنے کے لئے جان بوجھ کر دیدہ دانستہ طور پر روپوش ہیں۔ جس پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز آصف نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ان میں6 ایم این اے’7 ایم پی اے اور5 سابق وزراء بھی شامل ہیں۔
0 234 1 minute read