پاکستان

ملکی حالات کے ذمہ دار ہم خود’ ملک آج مشکلات کے گرداب میں ہے’ نواز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک آج مشکلات کے گرداب میں ہے’ ایک شخص کو لانے کے لئے سب کچھ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ2017 میں روپے کی قدر مضبوط تھی’ مہنگائی نہیں تھی اور روٹی4 روپے کی ملتی تھی’ اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ میں تھیں’ ایسا لگ رہاتھا کہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا’ آج ملک کس گرداب میں پھنس چکا ہے نہ جانے پاکستان کو کس کی نظر لگ گئی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ4 دن ترقی کے بعد ہم پیچھے کی طرف جانا شروع ہوجاتے ہیں’ جسٹس شوکت عزیز نے بتایا کہ ان کو کہا گیا کہ نواز شریف کو جیل سے باہر نہیں آنے دینا’ کہا گیا نوازشریف کے جیل سے باہر نکلنے پر ہماری2 سال کی محنت ضائع ہو جائے گی’ یہ حادثہ پہلی بار نہیں’ متعدد بار اس سے دوچار ہوچکے ہیں۔ ایک شخص کو لانے کے لئے یہ سب کچھ کیا گیا’ اس شخص کے لانے کے بعد ملک کی حالت سب کے سامنے ہے ‘ ملک میں منہگائی اس شخص کے آنے کے بعد ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button