اہم خبرپاکستانتازہ تریندنیا

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لئے35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کے لئے قرض کی منظوری رائز ٹو پروگرام کے تحت دی گئی ہے جس کا مقصد پاکستانی مالیاتی انتظام’ پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لئے مسابقت کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان کو فوری مالیاتی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے پاس انتخابات کے بعد دیرینہ اسٹرکچرل مسائل حل کرنے کا موقع ہے۔ جسے اگر گنوا دیا تو پاکستان دوبارہ معاشی مسائل میں گھرنے کا خدشہ ہے۔ کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک ناجی بن حسین کا کہنا ہے کہ رائز ٹو پروگرام ٹیکس’ توانائی ‘ کاروباری اور موسمیاتی اصلاحات کا پہلا مرحلہ مکمل کرتا ہے’ یہ پروگرام محصولات بڑھانے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ پروگرام سے پاکستان کے پاور سیکٹر کے بہتر انتظام میں بھی مدد ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button