
صوابی: انتظامیہ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی کو18دن کے بعد رہائی ملی ۔ڈپٹی کمشنر صوابی نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی 3 ایم پی او میں گرفتاری کا حکم نامہ واپس لے لیا۔8 دسمبر کو3 ایم پی او کے تحت اسد قیصر کی گرفتاری کا حکم جاری ہوا تھا۔