اہم خبرپاکستانتازہ ترین

نواز، زرداری اور یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 4 جنوری تک ملتوی

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف زرداری، نوازشریف اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت 4جنوری تک ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری،نوازشریف اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس سماعت کی ، نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح اور پلیڈر رانا عرفان عدالت پیش ہوئے جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر نیب عرفان بھولا اور سہیل عارف بھی عدالت پیش ہوئے کیس میں عام شہریوں کی جانب سے دائر درخواستیں بحال کرنے کی استدعا کی گئی جبکہ نوازشریف جائیداد نیلامی کے عدالتی احکامات پر مذکورہ درخواستیں دائر کی گئی تھیں ۔وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں کیاعتراضات تھے قانون میں ترمیم کے بعد ان پر سماعت ملتوی کردی گئی ، چھ درخواستیں ہیں، ان پر احکامات جاری کردیں جبکہ پانچ متفرق درخواستیں بھی ہیں درخواستوں کی تفصیل عدالت کوفراہم کردیں گے۔جس پر عدالت نے کہا کہ ان کو دیکھ لیتے ہیں ، وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ آج ضمنی ریفرنس فائل کرنا تھا ہم شامل تفتیش ہوگئے۔عدالت میں پراسیکیوٹر نے مقف اختیار کیا کہ تفتیشی کا تبادلہ ہوگیاتھا، اب تیاری کیلئے کچھ وقت چاہیئے۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سیحاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی گئی ، عدالت میں وکیل صفائی نے مقف اختیار کیا کہ یوسف رضا گیلانی انتخابی مہم چلانے کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button