دنیا

اسرائیل غزہ میں ایک اور عارضی جنگ بندی پر آمادہ

اسرائیل نے غزہ میں ایک اور عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کے صدارتی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی صدر نے جنگ بندی کا اشارہ غیر ملکی سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ ہم یرغمالیوں کی رہائی کے لئے غزہ میں انسانی بنیادوں پر ایک اور وقفہ چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ قطر اور مصر کی جانب سے غزہ میں نئی جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ نئی جنگ بندی پر بات چیت کے لئے قطری اور اسرائیلی حکام کی گزشتہ دنوں ملاقات بھی ہوئی تھی۔ مصری حکام نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس دونوں ہی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لئے تیار ہیں۔ دوسری جانب حماس غزہ میں مکمل جنگ بندی تک یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت کے امکان کو مسترد کر چکی ہے جو حملے رکنے تک یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت نہ ہونے کے موقف پر قائم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button