بیجنگ: چین میں شدید زلزلے نے تباہی مچا دی’ متعدد رہائشی عمارتیں زمین بوس ہونے سے 118 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے اور درجنوں لاپتا ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چین کے شمال مغربی شہر گانسو میں محسوس ہوئے’ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت6.2 ریکارڈ کی گئی’ زلزلے کی گہرائی35 کلومیٹر جبکہ مرکز صوبے لانزو کے دارالحکومت سے 102 کلومیٹر دور جنوب مغرب تھا۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
0 99 Less than a minute