جرائم

FIAکانسٹیبل کاملزم کیساتھ شرمناک فعل،کلوزسرکٹ کیمروں نے پول کھول دیا

ایف آئی اے کی حوالات میں انسانی سمگلنگ کے الزام میں بند ملزم کے ساتھ بدفعلی کرنے کی کوشش کے افسوس ناک واقعے نے تھرتھلی مچادی، بدفعلی کرنے کے لیے حوالات کی ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل نے ملزم کو نکالا، اسے ایف آئی اے کے دفتر کے نچلے فلور پر لے گیا، جہاں کانسٹیبل نے ایک کمرے میں ملزم کے ساتھ زبردستی کی کوشش کی، ڈرانے اور دھمکانے کے علاوہ رعایت دلوانے کا لالچ بھی دیاجاتاہے ، حوالات کی ڈیوٹی پر معمور کانسٹیبل کے شرمناک عمل اور قانو ن وقاعدے کے ساتھ کھلواڑ کے اس واقعے میں ڈیوٹی پر موجود افسران اوردیگرعملہ لاعلم رہا، ملزم کانسٹیبل کا پول دفتر میں لگے ہوئے کلوز سرکٹ کیمروں نے کھول دیا۔تھانہ سمبل میں ایف آئی اے کے سب انسپکٹر مظفر نے مقدمہ درج کروایاکہ وہ ایف آئی اے کے اینٹی ہیومین ٹریفکنگ اینڈ سمگلنگ سیل میں کام کررہاہے ، رواں سال کے ایک مقدمہ میں نامز د ملزم زوہیب کو گرفتار کرکے حوالا ت بند کیا، جس نے اگلے روز مجھے درخواست دی کہ رات کو حوالات کی ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل آصف رضانیازی سے اسے حوالات سے باہر نکالااور کہاکہ تفتیشی آفیسر نیچے بلوا رہے ہیں ، مجھے اینٹی منی لاڈرنگ کے دفتر میں لے گیااور پھر اس نے بدفعلی کرنے کی کوشش کی، میری مزاحمت اور حکم نہ ماننے پر وہ مجھے د س منٹ بعد واپس حوالات میں لے آیااور بند کردیا، ملزم کی درخواست پر جب کلوز سرکٹ کیمروں کی ریکارڈنگ چیک کی گئی تو ملزم کو ایف آئی اے کے اینٹی منی لاڈرنگ کے دفتر میں لے جانا پایاگیا، اس درخواست پر پولیس نے ایف آئی اے کے کانسٹیبل کے خلاف بدفعلی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، یاد رہے کہ ایف آئی اے کے دونوں ونگ ایک دفترمیں واقع ہیں ، مگر کانسٹیبل کی طرف سے ملزم کو حوالات سے نکال کر نچلے فلور تک لے جانے کے بارے میں ڈیوٹی پر موجود دیگر عملہ بمعہ افسران لاعلم رہے ، کسی نے بھی کچھ پوچھانہ اینٹی منی لارڈنگ میں تعینات عملے میں سے کسی نے روکا نہ سوال وجواب کیے ، جس کمرے میں جرم سرزد کرنے کی کوشش کی گئی وہ کمرہ کس کے زیراستعمال ہے اس بارے معلومات کو خفیہ رکھاجارہاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button