لاہور:بھارت نے ایک بار پھر سے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیوس کپ ٹائی کے پاکستان میں انعقاد کے خلاف اپیل کردی۔خیال رہے کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے پاک ، بھارت ٹائی پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے پاکستانی الیکشن کو جواز بنانے کی کوشش ہے اور اپیل میں کہا ہے کہ آٹھ فروری کو پاکستان میں الیکشن ہیں، ڈیوس کپ کے پاکستان میں انعقاد کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔بھارت نے سکیورٹی وجوہات کی بنا ء پر بھی مقابلے منتقل کرانے کی کوشش کی ہے، تاہم، آئی ٹی ایف ٹائی نیوٹرل وینیو پر کرانے کا بھارتی مطالبہ پہلے مسترد کرچکی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کا ڈیوس کپ ٹائی 3 اور 4فروری کو اسلام آباد میں شیڈول ہے۔حکام پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مطابق ڈیوس کپ ٹائی کے اسلام آباد میں انعقاد کیلے پرامید ہیں، تمام ٹیمیں ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے کے لئے پاکستان آچکی ہیں۔
0 92 1 minute read