کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے لئے17 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف5 ٹی20 میچوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ ٹی20 اسکواڈ میں شاہین شاہ کپتان’ بابراعظم’ رضوان’ فخر زمان’ صائم ایوب شامل ہیں’ ان کے علاوہ افتخار احمد’ محمد نواز’ ابرار احمد’ اسامہ میر’ حارث روف’ وسیم جونیئر’ زمان خان’ عامر جمال’ اعظم خان’ عباس آفریدی’ صاحبزادہ فرحان اور حسیب اللہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں شاداب خان اور محمد حارث شامل نہیں ہیں۔وہاب ریاض نے اعظم خان کی شمولیت سے متعلق سوال پرجواب دیا کہ فٹنس کے ساتھ اسکلز بھی دیکھنا ہوتی ہیں۔ شعیب ملک یا احمد شہزاد کی ضرورت ہوئی تو سوچیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اوپننگ تبدیل کرنے سے متعلق تجربے کرنے پڑیں گے ‘ ہمارا کام ٹیم سلیکٹ کرنا ہے’ مینجمنٹ حتمی فیصلہ کرسکتی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان5 میچز کی ٹی 20 سیریز12 سے 21 جنوری تک نیوزی لینڈ میں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button