اہم خبرپاکستانتازہ ترین

الیکشن میں حصہ لینے پر کسی شہری پر کوئی پابندی نہیں ‘ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

کوئٹہ: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کرانا آئینی ضرورت ہے مگر اس کے نتیجے کے بارے میںکچھ نہیں کہا جاسکتا۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ الیکشن صاف شفاف ہوں گے’ الیکشن کمیشن الیکشن کرائے گا۔ انہوں نے کہاکہ نگران حکومت پر داغ لگنے کی بات مناسب نہیں’ سیاسی جماعتوں کا بیانیہ سچ ہوسکتا ہے اور نہیں بھی’ فیصلہ عوام کو کرنے دیں’ جنہیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملی وہ کون سا داغ لے کر گئے۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ جماعتوں کو اپنے ووٹرز کو کچھ نہ کچھ تو کہنا ہے’ لسبیلہ میں جام کے مقابلے میں اگر غیرمعروف آدمی الیکشن جیت جائے تو یہ بڑی بات ہوگی۔ نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلوچستان میں الیکشن کے حوالے سے ہر حلقے سے متعلق پیش گوئی کی جاسکتی ہے’ ہر حلقے میں لوگ ہیں ان کے اثرات ہیں اور لگتا ہے وہ لوگ سامنے آئیں گے ‘داغ یہ ہوتا کہ اگر الیکشن نہ کرائے جاتے’الیکشن کے داغدار اور غیر داغدار ہونے کے حوالے سے باتوں کو اہمیت نہیں دیتا’ الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی ان شاء اللہ اچھی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے پر کسی شہری پر کوئی پابندی نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button