پاکستان

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والوں کیلئے قواعد جاری کر دیئے

اسلام آباد: قومی و صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن لڑنے کے لئے اہلیت کے معیا ر سے متعلق الیکشن کمیشن نے قواعد جاری کر دیئے۔ جس کے مطابق امیدوارپاکستان کا شہری اور25 سے کم عمر نہ ہو’ امیدوار پاکستان میں کسی بھی جگہ کا ووٹر ہو’ صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے ا میدوار متعلقہ صوبے کا ووٹر ہونا’قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے امیدوار کا متعلقہ صوبے کا ووٹر ہونا لازمی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے قواعد میں کہا گیا ہے کہ امیدوار کی اہلیت و نااہلیت کی تفصیلات آئین کے آرٹیکلز62اور63 میں درج ہیں’ جنرل نشستوں کے امیدوار کے تجویز و تائید کنندہ کا متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا لازم ہے’ خواتین او رغیر مسلم نشستوں کے تجویز اور تائید کنندگان کا متعلقہ صوبے کا ووٹر ہونا لازم ہے’ قومی اسمبلی کی غیر مسلم نشستوں کے لئے امیدوار کے تجویز و تائید کنندہ ووٹر ہوں۔ انتخابی اخراجات کے حوالے سے ہر امیدوار یا تو کسی بھی شیڈول بینک میں خصوصی اکاؤنٹ کھولے گا یا پہلے سے موجود بینک اکاؤنٹ کی تفصیل کاغذات نامزدگی میں درج کریگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button