اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابات موخر کرانے کی ایک اور درخواست مسترد کر دی’ درخواست میں انتخابی حلقہ بندی پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔ قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیئے کہ عام انتخابات کی تاریخ آنے سے ملک میں تھواڑ استحکام آیا ہے کیا آپ ملک میں استحکام نہیں چاہتے؟ عام انتخابات کی تاریخ آنا کوئی معمولی بات نہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ انتخابی حلقہ بندی کے حوالے سے غلط فیصلہ کیاگیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ا نتخابات میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے’ کسی کو الیکشن تاخیر کا شکار کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ واضح رہے کہ درخواست گزار امیر خان نے بلوچستان ہائی کورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ رجوع کیا تھا۔
0 58 1 minute read