سائنس و ٹیکنالوجی

پنجاب حکومت کا یو اے کو ہائی پروٹین چارہ ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے متحدہ عرب امارات کو ہائی پروٹین چارہ ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں لائیو سٹاک ڈویلپمنٹ کے لئے ہائی پروٹین ” الفا الفا” چارے کی کاشت بڑھانے کے لئے اقدامات کی منظوری دی گئی ہائی پروٹین چارے کو سائنٹیفک طریقے سے خشک کرکے محفوظ کیا جائیگا۔ دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ڈیزیز فری کمپارٹمنٹ کے قیام کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آ رہے ہیں ‘ لائیو سٹاک ڈویلپمنٹ کے لئے مقامی سطح پر جدید ٹیکنالوجی اور مہارت کا استعمال ضروری ہے’ مقامی فا رمز کو ماڈل فارمنگ تکنیک کی طرف راغب کرنا ہوگا۔ صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد’ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ’ سیکرٹری زراعت’ سیکرٹری وائلڈ لائف اور دیگر حکام اجلاس میں شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button