کراچی: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ میری خواہش تھی کہ ٹیسٹ کرکٹ میں100 میچز مکمل کرتا تاہم97 میچز کے بعد ریٹائرمنٹ کا کوئی افسوس نہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کو خیربات کہہ دینے کے بعد پی سی بی کے تحت جاری پریذیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں49 ویں فرسٹ کلاس سنچری اسکور کرنے والے38 سالہ اظہر علی کا کہنا ہے کہ میری ٹیسٹ کرکٹ سے رخصتی زیادہ بہتر انداز میں ہو سکتی تھی لیکن مجھے کسی بات کا غم نہیں۔ اظہر علی نے کہا آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست پر انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں سے آئندہ اچھی توقعات ہیں’ میلبرن کے گراؤنڈ سے پاکستان کی بہت اچھی یادیں وابستہ ہیں۔ ماضی میں اسی میدان یر قومی ٹیم نے ہمیشہ اچھا کھیل پیش کیا اور شاندار فتوحات اپنے نام کیں۔
0 214 1 minute read