تجارت

پاکستان کو پانچ ماہ میں 4 ارب28کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول

اسلام آباد: پاکستان کو ابتدائی پانچ ماہ میں 4 ارب28کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئے جبکہ17 ارب 61کروڑ ڈالر کے سالانہ ہدف کی نسبت پانچ ماہ میں 24فیصد فنڈز ہی مل سکے۔اقتصادی امورڈویژن نے رواں سال جولائی سے نومبر تک حاصل ہونے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹ کی تفصیلات جاری کردیں۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران حکومت کو 4ارب 28کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی جبکہ 17ارب 71کروڑ ڈالر کے سالانہ ہدف کی نسبت پانچ ماہ میں 24فیصد فنڈز مل سکے۔دستاویز کے مطابق سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس جمع کرائے،ادھارتیل کی مدمیں بھی سعودی عرب نے50کروڑڈالرکی سہولت دی۔رپورٹ کے مطابق نیاپاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں بیرون ملک سے40کروڑ74لاکھ ڈالرحاصل ہوئے،چین،فرانس، جاپان،امریکاسمیت دیگرممالک نے8کروڑ30لاکھ ڈالرزفراہم کیے۔ دستاویز کے مطابق عالمی بینک،ایڈی بی سمیت عالمی مالیاتی اداروں سے78کروڑ66لاکھ ڈالرملے، جبکہ عالمی مالیاتی اداروں سیرواں مالی سال 5ارب33کروڑڈالرزملنے کاتخمینہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button