راولپنڈی : متروکہ وقف املاک نے راولپنڈی کے علاقے اکال گڑھ میں اربوںروپے مالیت کی 85 دکانوں کو سیل کردیا، دکانوں کے سیل ہونے پر انجمن تاجران سراپا احتجاج بن گئی جب کہ پی پی راولپنڈی نے اسے ن لیگ کی سازشی تھیوری قرار دیتے ہوئے دکانداروں کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا،گذشتہ روز متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کی سربراہی میں ڈھوک دلال، محلہ اکال گڑھ وغیرہ میں85 دکانوں کو سیل کیا، ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کا کہناتھا کہ غیر قانونی قابضین کو متعدد نوٹس جاری کئے گئے مگر انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا، غیر قانونی قابضین سے سرکاری اراضی ہر صورت خالی کرائی جائے گی۔ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنمائوں ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ، سابق وزیر اعظم کے مشیر میاں خرم رسول ،پی پی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت ، جمیل قریشی، راجہ علی منہاس، سردار قدوس،قیصر یعقوب راجہ ، راجہ قادر زمان ، راجہ ندیم و دیگر نے محکمہ متروکہ وقف املاک کی طرف سے سیل کی گئی دکانوں کے مالکان سے بات چیت کی، موقع کا جائزہ لیا، متذکروہ راہنمائوں کا کہناتھاکہ ن لیگ کے کچھ رہنما ان دکانوں کے سیل ہونے پر سیاست کر رہے ہیںتاکہ وہ ان دکانوں کو دوبارہ ڈی سیل کرا کر الیکشن مہم کا حصہ بنائیں۔ ہم ان اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ بھٹو دورمیں جن کومالکانہ حقوق دیئے گئے اب ان سے بغیر نوٹس دکانیں چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے ،پیپلز پارٹی متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کا مسئلہ حل کیے بغیر کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ پیپلز پارٹی کے دفد کے دورے کے موقع متاثرہ دکانداروں کا کہنا تھا کہ اچانک دکانیں سیل کرنے سے دودھ دہی کی دکان اور تندور پڑاآٹا خراب ہو گیا ہے۔ حکومت ہو ش کے ناخن لے اور غریب عوام کو تنگ نہ کرے ۔
0 288 1 minute read