افغانستان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان اور افغانستان کے عوام پاکستان میںبے امنی نہیں چاہتے۔ ایک سوال کے جواب میںذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی کہ افغان حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو افغانستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو دورے کی دعوت دینے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ طالبان اور افغانستان کے عوام پاکستان میں بے امنی نہیں چاہتے۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں ہم نے گزشتہ سال ٹی ٹی پی کے 40 ارکان ا فغانستان بھر سے پکڑ ہیں اس کے علاوہ داعش کے ارکان کی بھی بڑی تعداد کو گرفتار کیا گیا ‘ ترجمان نے دعوع کیا کہ آج افغانستان میں کوئی گروپ فعال نہیں ہے
0 198 1 minute read