پاکستان

حلقہ بندیاں اعتراضات’ سپریم کورٹ نے عام انتخابات میں تاخیر کے دروازے بند کر دیئے

اسلا م آباد: سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کوئٹہ کی دو صوبائی نشستوں پر حلقہ بندیوں کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔ دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ جو اختیار قانون نے الیکشن کمیشن کو دیا’ اسے ہائی کورٹ کیسے استعمال کر سکتی ہے؟ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ الیکشن پروگرام جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں سے متعلق تمام مقدمہ بازی غیر موثر ہوچکی’ کسی انفرادی فرد کو ریلیف دینے کیلئے پورے انتخابی عمل کو متاثر نہیں کیا جاسکتا ہمیں اس حوالے سے لکیر کھینج کر حد مقرر کرنی ہے۔ قائم مقدم چیف جسثس سردار طارق مسعود نے ریمارکس میں کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی سارے کیوں چاہتے ہیں الیکشن لمبا ہو’ الیکشن ہونے دیں اگر اس درخو است پر فیصلہ دیا تو سپریم کورث میں درخواستوں کا سیلاب امڈ آئے گا۔ یا ر رہے کہ بلوچستان ہائیکورث نے بلوچستان کی دوصوبائی نشستوں شیرانی اور ژوب میں ا لیکشن کمیشن کی حلقہ بندی تبدیل کر دی تھی’ الیکشن کمیشن نے ہائی کورث کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button