اہم خبرپاکستان

سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پیپیلز پارٹی میں شامل

کوئٹہ: سابق نگران وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ آصف علی زرداری نے سرفراز بگٹی کو پی پی میں شمولیت پر پارٹی کے پرچم والا مفلر پہنایا اور ورکرز کنونشن میں میرسرفراز بگٹی کی پی پی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ سرفراز بگٹی نے تربت میں پی پی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد آصف علی زرداری نے مجھے تربت آکر پیپلزپارٹی جوائن کرنے کا حکم دیا’ انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں اس سرزمین پر یپپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں۔ سابق نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے بلوچوں کو حقوق دیئے ‘ آصف زرداری کی قیادت میں اس خطے میں امن کا سورج طلوع ہوگا۔ نفرت اور قوم پرستی کی سیاست نے ہمیں کچھ نہیں دیا’ تربت سے قوم پرستی کی سیاست کو شکست دینے کا آغاز کر رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button