راولپنڈی : موضع گنگال کے پٹواری شیخ مسعود نے اپنے کرتوتوں سے عوام علاقہ کی زندگیاں اجیرن کر کے رکھ دی۔ کرپٹ پٹواری نے سائلین کو ذلیل اور خوار کرنا معمول بنا لیا، شہری اپنے جائز کام کے لیے بھی رشوت دینے پر مجبور ہو گے،سائلین اخبار حق کے دفتر میں پھٹ پڑے کرپٹ پٹواری شیخ مسعود سے جان جھڑانے کا مطالبہ کر دیا سائلین کے مطابق مذکورہ رشوت خور پٹواری نے لوگوں کو تنگ کر کے رکھا ہوا ہے۔ رشوت دیئے بغیر کسی بھی جائز کام کا ہونا ناممکن ہے۔ اس پٹواری کی وجہ سائلین انتہائی مجبور ہو کر رشوت دیتے ہیں اگر رشوت نہ دیں تو شیخ مسعود اور اس کا منشی حسیب سائلین کو دفتر کے چکر لگواتے رہتے ہیں۔ سائلین کا کہنا کہ شیخ مسعود کے خلاف کئی بار شکایات کے باوجود کارروائی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے اس جیسے کرپٹ اہلکار کی وجہ سے محکمہ کی ساکھ داو پر لگی ہوئی ہے اعلی حکام کی خاموشی بھی معنی خیز ہے۔ اہلیان علاقہ اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے شیخ مسعود اور منشی حسیب کے خلاف وزیر اعلی پنجاب ،کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی محکمانہ کارروائی کریں سب کچھ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا یاد رہے کہ اس پٹواری کے خلاف بڑے لیول پر احتجاج بھی کیا گیا تھا جس کے بعد کھنہ ڈاک سے اس کی ٹرانسفر مو ضع گنگال میں کر دی گئی تھی ۔ پی ٹی آئی کے دور میں فیاض الحسن چوہان کے پاس ایک وفد شیخ مسعود کے بارے میں شکایت لے کر گیا لیکن اس کے باوجود کرپٹ پٹواری کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی لیکن احتجاج کرنے سے معطل کر کے اسے گنگال ٹرانسفر کر دیا گیا ۔پٹواری کے قریبی ذرائع نے اخبار حق کو بتایا کہ شیخ مسعود کی ٹرانسفر کسی با اثر شخص نے رکوائی ہے ،شیخ مسعود اپنی روزانہ کی دیہاڑی لیتا ہے اور اس کی آمدن گاڑی کافیول اور تماش بینی کا خرچہ ہے اور حسیب منشی جس کے کام پٹواری والے ہیں وہ روزانہ شیخ مسعود کو خو دیہاڑی دیتا ہے اور خود بندربانٹ کرتا ہے۔ موضع گنگال کے ایک شخص نے بتایا کہ میں نے اپنی وراثت کا انتقال کروانا تھا مذکورہ پٹواری اور منشی نے مجھے ایک سے ڈیڑھ ماہ چکر لگوائے لہذا میں سمجھ گیا اور اس کے بعد میںنے سابقہ ناظم پرویز مغل کو پیسے دے کر اپنی وراثت کا انتقال درج کروایا۔ سابقہ ناظم اتنا بااثر ہونے کے باوجودوراثت کے انتقال کی رشوت اگر پٹواری کو دے رہا ہے تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حسیب منشی جو کہ رول پٹواری کا ادا کر رہا ہے بڑا ہوشیار ،چالاک اور شاطر ہے اس شخص نے اخبار حق کو یہ بھی بتایا کہ مجھے پہلے ایک جگہ کا بتاتا ہے فلاں جگہ آکر فرد لے لو جب وہاں پہنچتا ہوں تو فون پر رابطے میں کسی اور جگہ بلا لیتا ہے تین جگہوں پر بلا کر ذلیل کر کے پھر جا کر فرد ہمیں ملتا ہے یہ کام اس لیے کرتا ہے تاکہ جورشوت لے رہا ہے اس معاملے میں انٹی کرپشن کے اہلکار ساتھ نہ ہوں اور کوئی ویڈیو وغیر نہ بنا لے اخبار حق کو سائلین نے حسیب منشی کے وٹس ایپس پیغام بھی سنائے کہ اب یہاں آجاو پھر یہاں آجاو۔ وزیر اعلی پنجاب ،کمشنر راولپنڈی ، اے ڈی سی آر ، اے سی صدر ماضی کی طرح احتجاج کا دوبارہ انتظار کریں گے یا مذکورہ کرپٹ پٹواری کے خلاف کارروائی کرینگے ۔
0 222 2 minutes read