پاکستان

پاکستان معاہدے کے باوجود ایل این جی نہ دینے پر کمپنی کیخلاف عالمی عدالت پہنچ گیا

پاکستان معاہدے کے باوجود ایل این جی نہ دینے پر غیر ملکی کمپنی کے خلاف عالمی ثالثی عدالت پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی درخواست پر عالمی ثالثی عدالت لندن میں آئندہ ماہ کیس لگنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی کمپنی کی طرف سے معاہدے کے مطابق ایل این جی سپلائی نہیں کی گئی تھی اور ایل این جی نہ ملنے سے پاکستان کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کمپنی کے ساتھ2022 تک ایل این جی فراہمی کا 5 سال کا معاہدہ تھا غیرملکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ برینٹ قیمت کے11.62 فیصد کے برابرتھا’ ایل این جی کارگوز منسوخی سے پاکستان کو مہنگی ترین ایل این جی خریدنی پڑی۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی کمپنی نے کارگوز پاکستان کودینے کے بجائے بھاری منافع پر امیر ملکوں کو بیچے۔ ایل این جی معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے دس کارگوز کے لئے دو غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے کئے تھے دونوں غیرملکی کمپنیوں نے معاہدے کے مطابق پاکستان کوکارگوز نہیں دیئے۔ پاکستان دوسری غیر ملکی کمپنی سے منسوخ کارگوز کی فراہمی سے متعلق بات کر رہا ہے اور دوسری غیر ملکی کمپنی اپنے حصے کی کارگوز کی فراہمی کے پاکستان کے مطالبے پر غور کررہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسر ی غیر ملکی کمپنی کے ساتھ2032 تک15 سال کا ایل این جی معاہدہ ہے اور یہ برینٹ قیمت کے12.14 فیصد پر معاہدہ تھا دوسری غیر ملکی کمپنی کے خلاف فی الحال پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button