اسلام آباد: پیپلز پارٹی کو بلوچستان سے بڑی سیاسی کامیابی مل گئی، سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی تربت روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ آصف زرداری ایک روزہ دورے پر آج تربت پہنچ رہے ہیں جہاں وہ پارٹی کی صوبائی تنظیم اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اور پیپلز پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔
0 72 Less than a minute