اسلام آباد : شدید دھند اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ تک تمام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو کو بھی دھند کے باعث لاہور سے کوٹ مومن تک تمام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قومی شاہراہ پر ملتان سیکٹر میں بھی شدید دھند ہے جس کی وجہ سے موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ راجپوت نگر اور کسووال کے گرد بھی شدید دھند ہے، حد نگاہ انتہائی کم ہے۔ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ڈرائیونگ کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
0 95 Less than a minute