لاہور: لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں گزشتہ رات فائرنگ سے 4 افراد کے قتل اور 3 افراد کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ راستے میں سابق داماد سلمان اپنے 3 نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر آیا اور گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عبداللہ، محبوب، کرن اور طیبہ شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں فرح، تاج بی بی اور مناہل اسپتال میں داخل ہیں۔ جاں بحق افراد فیصل آباد کے رہائشی تھے اور کسی رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لیے لاہور آئے تھے۔
0 112 Less than a minute