پاکستانتازہ ترین

محکمہ موسمیات کی بارش اور برف باری کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہے گا، چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، تاہم مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ اور پشاور میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے، جب کہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، تاہم موسم خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردونواح میں سردی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق بہا والپور،ساہیوال، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، خانپور، رحیم یار خان، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاؤالدین، جہلم، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان۔ اور دونوں اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند/سموگ کا امکان ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button