اسلام آباد: ایک اہم پیش رفت میں، جج محمد بشیر کی سربراہی میں احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست کو مسترد کردیا۔ توشہ خانہ کیس میںدو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے والے عمران خان کو ایک بار پھر مزید بحث کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب ٹیم نے عدالت کو حالیہ جسمانی ریمانڈ کے دوران ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی کے لیے مزید تین دن کی مہلت مانگی۔تاہم عدالت نے محتاط انداز میں غور کرنے کے بعد نیب کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس سے متعلق قانونی کارروائی میں پیشرفت کرتے ہوئے ابتدائی طور پر سابق وزیراعظم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔اس سے قبل احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کردی تھی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔
0 75 1 minute read