راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) اندھیر نگری چوپٹ راج ،مو ضع گنگال کا پٹواری کرپشن کا بے تاج بادشاہ بن گیا،سائلین ڈیماند کر کے رشوت وصول کر نا اور سائلین کو ذلیل و خوار کرنا وطیرہ بنا لیا ،مو ضع گنگال کے پٹواری شیخ مسعود نے کرپشن کی تمام حدیں پار کر دیں ،فرد بیعہ یا رجسٹری کے انتقال کے لیے لاکھوں روپے میں ریٹ مقرر کر دیئے کسی سائل کو بیعہ کے فرد کے لیے ایک سے ڈیڑھ ماہ ذلیل کرتا ہے اوردفتر کے چکر لگوا کر کوئی نہ کو عذر نکال کر لاکھوں روپے طے کر لیتا ہے ،پٹواری شیخ مسعود انتہائی مطمین ہے اور اس کا کار خاص حسیب 5مرلے کیلئے ڈیڈھ لاکھ روے رشوت لیتا ہے ،اخبار حق دفتر میں سفید پوش لوگ آکر دہائیاں ڈال رہے ہیں خدا را ہ اس ظالم پٹواری کے خلاف آواز اٹھا ئیں ،اگر آپ اس ظلم کے خلاف آواز نہیں اٹھائیں گے تو کل ہم روز قیامت آپ کو پکڑیں گے لہذا اس ظالم فرعوں انتہا پسند پتواری شیخ مسعود سے جان چھڑوائی جائے یہ بات مو ضع گنگال کے تما م لوگوں کو پتہ ہے کہ شیخ مسعود کے پیچھے بہت با اثر ہاتھ ہیں اور شیخ مسعود تمام ڈیلنگ فوں پر کرتا ہے اور پیسے اپنے ٹاوٹوں کے ذریعے لیتا ہے سب سے بڑا ٹاوٹ حسیب منشی ہے شیخ مسعود پٹواری نے قسم ڈالی ہوئی ہے کہ پیسے ہزاروں م،یں نہیں لیے بلکہ لاکھوں میں فیس لینی ہے شیخ مسعود اتنا فنکار ہے اس کی ہسٹری زبانی انتقال ،فردکی رشوت الگ لیتا تھا اور سکرکاری فیس آدھی جمع کراتا اور باقی اپنی جیب میں ڈال لیتا آج دن تک شیخ مسعوداس گنگال مو ضع سے پہلے کی چھان پڑتال کریں تو لاکھوں روپے کا گھپلا نکلے گا لیکن کو سرکا ر کو نقصان پہنچانے والا یہ شخص حصہ کیس افسر کو پہنچا رہا ہے جو سیے کرپٹپٹواری کے خلاف کارروائی نہیں کرنے دے رہا ہے ،مقامی لوگوں سے سرعام جو پیسے لیے گئے ہیں وہ منظر عام پر آنے کے لیے تیار ہیں۔ایک شخص نے اخبار حق کوداستان بتاتے ہوئے کہا کہ وارثتی انتقال کرنے پرمنشی حسیب نے مجھ سے 40ہزار روپے لیے ہیں۔شیخ مسعود جن یتیم بچوں سے اسی ہفتے بطور رشوت لاکھوں روپے لیے مہربانی کر کے واپس کر ائے اور اپنا قبلہ درست کرے ورنہ اہلیان علاقہ ثبوتوں کے ساتھ کمشنر راولپنڈی کے سامنے پیش ہو نگے اور اس ظالم پٹواری کے خلاف بھرپور مظاہرہ کرینگے جس دن غوری ٹاون اسلام آباد کی ٹرانسفر میں پابندی لگی تو شیخ مسعود کے وارے نیارے ہوگے شیخ مسعود نے جو کمرشل بلڈنگ یا پلاٹ فروخت (سیل ) کرنا ہوتا تو شیخ مسعود کا کہنا تھا غوری ٹاون پر پابندی ہے انتقال نہیں کرسکتا دوسرا راستہ یہ بتاتا تھا کہ اگر زبان پر انتقال کریں گے تو سرکار فیس ورشوت طے کر کے لیتا تھا اور کڑوروں روپے اکٹھے لیے غوری ٹاون سوسائٹی کا نیب میں کیس چل ر رہا ہے تو دوسری طرف خوب انتقال کیے گے اہلیان علاقہ کا مطالبہ ہے اس ظالم کے خلاف آخر کب کارروائی ہو گی
0 91 2 minutes read