دنیا

غزہ جنگ بندی قرارداد پر امریکی ویٹو اشتعال انگیزی ہے، محمود عباس

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی سے متعلق قرارداد امریکا کی جانب سے ویٹو کیے جانے کو فلسطینی صدر محمود عباس نے اشتعال انگیزی قرار دے دیا۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی پر امریکی اقدام اشتعال انگیز اور غیر اخلاقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں معصوم بچوں، خواتین اور معمر افراد کے خون بہانے کا ذمہ دار امریکا ہے۔

فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی اقدام تمام انسانی اصولوں اور اقدار کی خلاف ورزی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button