پاکستانتازہ ترینتجارت

وزیراعظم کی پی آئی اے کی نجکاری کے مراحل تیز اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ائیر لائن کی نجکاری کے تمام مراحل تیز اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کوقومی ائیرلائن سے متعلق اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری کے حوالے سے 4 پارٹیوں کو پِری کوالیفائی کیا گیا ہے، جلد ہی قومی ائیرلائن کی نجکاری کے حوالے سے بڈنگ ہوگی۔بریفنگ کے مطابق قومی ائیرلائن کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری ہوگی، نجکاری کی شرط ہے کہ نجکاری کے بعد قومی ائیرلائن کا نام اور اس کی تھیم نہیں بدلی جائے گی ۔اس پر وزیراعظم نے قومی ائیر لائن کی نجکاری کے تمام مراحل تیز اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے فضائی بیڑے میں پرواز کے قابل طیاروں کی تعداد بڑھانے کا لائحہ عمل تیار کرنے اور پروازوں کی بروقت روانگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button