پاکستانتازہ ترینتجارت

پنجاب کی تمام شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی، چینی کی قیمت میں کمی کا امکان

لاہور: پنجاب کی تمام 41 شوگر ملز نے کرشنگ کا آغاز کر دیا۔ذرائع کین کمشنر کے مطابق شوگر ملوں کی جانب سے کرشنگ کے آغاز کے بعد چینی بازار میں آنے سے نرخ میں 10 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کین کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو مانیٹرنگ بہتر بنانا ہوگی کیونکہ مل مالکان نےکئی تاخیری حربے استعمال کیے، بالآخر کرشنگ کا آغاز کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق کرشنگ سے چینی کی بلیک میں فروخت اور مصنوعی قلت کا خاتمہ ہو سکے گا۔خیال رہے کہ پنجاب میں حکومت کے اعلان کے باوجود کرشنگ کا آغاز نہ کرنے والی شوگر ملز پر جرمانے بھی عائد کیے گئے تھے۔دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 230 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button